سلانوالی(نامہ نگار)سلانوالی کے نواح میں مویشی چوری کی 2وارداتوں میں چور 5لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرکے لے گئے ،سلانوالی پولیس نے متاثرہ افراد کی رپورٹس پر مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سلانوالی کے نواحی چکوک میں مویشی چوری کی 2وارداتیں ہوئی ،پہلی واردات چک نمبر 117جنوبی کے رہائشی خاور کے ڈیرہ پر ہوئی جہاں سے چور تقریباً 3لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے جبکہ دوسری واردات چک نمبر 120شمالی کے رہائشی محمد الطاف کے ڈیرہ پر ہوئی جہاں سے چور 2لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے ،سلانوالی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔