لاہور(این این آئی )پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے سیکرٹری اطلاعات زاہد بخاری نے مال روڈ پر آئے روز احتجاجی پروگرام سے مال روڈ کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مال روڈ پرمسلسل احتجاج کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے جس سے تاجر برادری پریشان ہے اور ان احتجاجی سرگرمیوں کی کوریج سے دنیا بھر میں منفی اثر جاتا ہے۔