ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سلومیاں نے کنگ خان کی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ کے بارے میں بڑی پیشگوئی کی ہے ۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان 4 سال کا طویل بریک لے کر فلم ’’پٹھان‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے مداح فلم ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر دیکھ کر بے حد پرجوش ہیں، جبکہ سلمان خان نے کنگ خان کی آنے والی فلم کے بارے میں بڑی پیشگوئی کی ہے ۔ فلم کے مناظر دیکھنے کے بعد سلمان خان نے شاہ رخ خان سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی فلم بلاک بسٹر ہے ۔ سلمان نے اپنے دوست سے کہا کہ وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ فلم باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی۔