ممبئی(شوبز ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری رکھنے والے ملک بھارت میں جہاں 21 روزہ لاک ڈاؤن کے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنیوالے دیگر عام کروڑوں ملازمین متاثر ہوئے ہیں، وہیں وہاں کی فلم انڈسٹری کے بھی لاکھوں ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل ہی فلموں کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی تھی جب کہ نئی فلموں کی نمائش بھی عارضی طور پر روک کر سینما گھروں کو بند کردیا گیا تھا۔تاہم 22 مارچ کے بعد بھارت میں 21 روز کے لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا جس کے بعد نہ صرف کاروباری اداروں کو بند کردیا گیا بلکہ عام ٹرانسپورٹ سمیت تمام کاروبار زندگی بند کردیا گیا۔لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد خاص طور پر یومیہ اجرت والے ملازمین مالی تنگی کا شکار ہیں ۔ اور ایسے ہی مالی مشکلات کے شکار ہے۔ فلم انڈسٹری کے 5 لاکھ ملازمین میں سے 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کا اعلان اداکار سلمان خان نے کیا ہے ۔