لاہور(نامہ نگار خصوصی)احتساب عدالت لاہورنے صاف پانی کرپشن کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو سپلیمنٹری ریفرنس سے متعلق مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت21 اگست تک ملتوی کر دی، اس کیس میں عدالت شہبازشریف کے داماد عمران یوسف اور بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری جبکہ عمران یوسف اور بیٹی رابعہ عمران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے ۔احتساب عدالت لاہورنے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز کیس میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان سمیت سات ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کے لیے 21اگست کو طلب کر لیا۔