بیروت(92نیوزرپورٹ،اے ایف پی )اسرائیلی ٹینک لبنان میں داخل ہوگئے فاسفورس بم بھی گرایا۔ 3اسرائیلی ٹینک سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان میں داخل ہوئے ،ترک میڈیاکے مطابق اسرائیلی ٹینک باڑ کوتوڑکرلبنانی قصبے الجبل میں داخل ہوئے ،اسرائیلی ٹینک سے فاسفورس بم گرایاگیا،جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،کچھ دیربعدتینوں ٹینک اسرائیلی حدودمیں واپس چلے گئے ۔