کراچی (کلچرل رپورٹر) دنیا بھر میں اپنی منفرد کامیڈی کے حوالے سے معروف فنکار سلیم آفریدی کی بکرا ڈالر اور مہنگائی میں دبنگ شاندار انٹری، ہال میں موجود شائقین نے اپنے پسندیدہ فنکار کو دیکھ کر کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر شاندار استقبال کیا، ہال تالیوں کی آواز سے گونج اٹھا عوام کی خوشی اپنے پسندیدہ فنکار کو دیکھ کر قابل دید تھی۔ ڈرامے کی کہانی ائیر پورٹ کے ٹکٹ کاونٹر اور لانچ کی ہے ۔ سلیم آفریدی نے تین مختلف کردار ادا کئے ۔ چائینا کے بکرے فروخت کرنے والا، جہاز میں منجن بیچنے والا، اور جہاز میں پسنجر کو ہنسانے والا تینوں کردار شائقین نے بہت پسند کئے اور خوب داد سے نوازا اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور زبردست حوصلہ افزائی کی ڈرامہ کے آخر میں سلیم آفریدی کے فین نے انکے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ ڈرامے کے حوالے سے سلیم آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک منجھی ہوئی ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔ڈرامے میں موجود سارے ہی فنکار اپنے ذات میں ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں خاص کر عمر شریف اور ہدایتکار فرقان حیدر جنہوں نے کراچی اسٹیج کو ایک بار دوبارہ زندہ کر دیا ہے اور کراچی میں اسٹیج کی سرگرمیاں پہلے سے زیادہ بہتر ہوگئی ہیں ۔ واضح رہے کہ عید کے پہلے دن سے شروع ہونے والا ڈرامہ آج بروز اتوار اختتام پذیر ہوجائے گا۔