اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ میں تقرری کی سفارش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی ججز تقرری کے معاملات میں میرٹ کو مد نظر رکھنا چاہیے ۔پاکستان بار کونسل سے جاری اعلامیہ میں وائس چیئر مین پاکستان بار سید امجد شا ہ نے جسٹس امین الدین کی سپریم کورٹ میں تقرری کی حمایت کی اور اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بار کونسل کا ہمیشہ سے مو قف رہا کہ اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں قابلیت اور اچھی ساکھ رکھنے کی بنیاد پر کی ہونی چاہیں تا کہ ڈمپنگ کورٹس کے تصور سے بچا جا سکے ،جسٹس امین الدین قابل،ایماندار اور جرات مند جج ہیں اور عدلیہ کو اس قسم کے ججوں کی ضرورت ہے ، مستقبل میں بھی اعلیٰ عدلیہ میں تقرریو ں کے عمل میں یہی معیار اپنایا جا ئے ۔اعلامیہ میں اس مطالبے کو ایک بار پھردہرایا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ میں براہ راست وکلا سے جج لیے جائیں ۔