لاہور(اپنے رپورٹر سے ) سمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت صوبائی دارالحکومت کو جیو ٹیگنگ سسٹم پر لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس مد میں کمشنر لاہور نے تمام متعلقہ اداروں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے ، جس کے بعد شہر بھر کے انفراسٹرکچر مارکیٹوں ، سرکاری و نجی عمارتوں ، ہسپتالوں ، پارکوں ، سکولوں ودیگر کو جیو ٹیگنگ سسٹم پر لایا جائے گا۔ اس عمل کے لئے آئی ٹی بورڈ کی کی معاونت حاصل کی جائے گی۔