کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار رہا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 22.50 پوائنٹس کی کمی سے 37673.25پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث 64.85 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 21 ارب 64کروڑ27لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس38ہزار کی نفسیاتی حدکو بحال کرتے ہوئے 38332پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز فروخت کا دباؤ پھر بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی اور ٹریڈنگ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 22.50پوائنٹس کی کمی سے 37673.25پوائنٹس پر بند ہو ا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی 23.74 پوائنٹس کی کمی سے 16928.81 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس56.46پوائنٹس کی کمی سے 26127.67پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر 350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 102کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ227 میں کمی جبکہ21 میں استحکام رہا۔