لندن(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلین کپتان سٹیون سمتھ ایشز سیریز کے دوران شاندار کارکردگی کی بدولت ہر دوسرے دن نت نئے ریکارڈز اپنے نام کرتے جا رہے ہیں۔سیریز کے پانچ میں سے صرف 4 میچوں میں شرکت کرنے کے باوجود سمتھ اب تک ایشز سیریز کے دوران 6 اننگز میں 751 رنز سکور کر چکے ہیں۔اوول میں80رنز کی اس اننگز کے دوران انہوں نے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔انضمام الحق نے انگلینڈ کے خلاف لگاتار 9 نصف سنچریاں سکور کی تھیں اور وہ مسلسل سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے باز تھے ۔