لا ہو ر (سپیشل رپو رٹر)سمن آباد پولیس نے ڈکیت گینگ کے 3ملزمان گرفتارکرلیے۔ملزمان عبداﷲ، محمود، حنیف کے قبضہ سے موٹرسائیکل،رکشہ،پسٹل و گولیاں اور نقدی برآمد۔ دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالہ کردیا گیا۔