کراچی(سٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والاطوفان ماہا مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے ،ماہا طوفان کراچی سے 557 کلومیٹردورہے ،ماہاطوفان کمزورپڑرہاہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون اگلے 24گھنٹوں میں مزید کمزورپڑجائے گا،سائیکلون کمزور ہونے کے بعد بھارتی گجرات کی جانب بڑھے گا۔طوفان ماہاکے آج 7 نومبر کو بھارتی ریاست گجرات کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار پر جانے کے لیے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ اس وقت دنیا کے سمندروں میں بیک وقت 4 طوفان موجود ہیں جس میں ماہا، بلبل، انویسٹ نائینٹی اور ہیلوگ ٹوئنٹی فور شامل ہیں۔طوفان ماہا، بلبل، انویسٹ نائنٹی ایشیائی سمندر میں موجود ہیں جب کہ ہیلوگ ٹوئنٹی فور اس وقت بحیرہ اوقیانوس پر کھلے سمندر میں موجود ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ماہا اب کمزور پڑ رہا ہے مگر ’بلبل‘ میں شدت آ رہی ہے ۔