مکرمی !سموگ انسانوں، جانوروں اور پودوں کے علاوہ پورے ماحول کو آلودہ کر دیتا ہے اور بیشمار نقصانات کا باعث بنتا ہے ۔ سموگ ہوا میں معلق رہتا ہے اور زمین کی سطح کے قریب ہونے کی وجہ سے ہر جاندار بشمول پودوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ سموگ پرتحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس کے بننے کی بڑی وجوہات میں عمومی طور پر کوئلے کا جلنا، بجلی پیدا کرنے کے کارخانے، ٹریفک کا رش ، گاڑیاں ٹرک، ٹرالر، بسیں، رکشا اور ٹیوب ویل (پیٹر انجن) وغیرہ شامل ہیں جبکہ دیگر و جوہات میںفصلات ا ور کوڑے کرکٹ کو آگ لگا کرختم کرنا ہیں ۔ سموگ کے نقصانات سے زیادہ تر بڑے اور صنعتی شہرمتاثر ہوتے ہیں ۔ سموگ سے بچائو کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ہر شخص کو انفرادی طور پر حصہ لینا چاہے کیونکہ اس کے کنٹرول میں کئی عوامل شامل ہیں مثلاًفصلوں کی باقیات کو جلانے پر فوری پابندی لگا دینی چاہیے۔فصلوں اور خاص طورپرباغات پر پانی کا 15دن کے وقفہ سے سپرے کرنا چاہیے۔ کارخانے اور گندگی وغیرہ کے ڈسپوزل شہروں اور فصلات سے دور ہونے چاہیے۔ کارخانوں کی چمنیوں سے نکلنے والے دھوئیں سے زہریلی گیسوں کے اخراج کو بند کرکے اور ان میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں ۔ (نوید عصمت کاہلوں، ملتان)