لاہور،سوراب،پشین(سپیشل رپورٹر،نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں3سگے بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہورسبزہ زار کی رہائشی 14 سالہ صائمہ سڑک عبور کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی جسکو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضرور ی کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کر دیا۔سوراب،پشین آر سی ڈی قومی شاہراہ حاجیکہ کے مقام پرکراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹوڈی کارمخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 سگے بھائی تاج الدین، زین الدین اورانعام الدین قوم سید ساکنان پشین جاں بحق جبکہ فیروز خان، عمران ، عزیز اللہ اور دلاورخان زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیا گیا ۔ حادثے کاشکارافراد تعلق پشین سے بتایا جاتا ہے جو عید منانے گھرجارہے تھے ۔