پشاور(نیٹ نیوز) تحریک انصاف کی ڈاکٹر سمیرا شمس خیبرپختونخوا اسمبلی کی سب سے کم عمر ترین رکن منتخب ہو گئیں۔ 26سالہ سمیرا شمس کا تعلق لوئر دیر سے ہے جہاں پر خواتین سے حق رائے دہی تک چھین لیا گیا تھا۔ وہ 2013 میں اس علاقے سے ووٹ کاسٹ کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔سمیرا کا نام خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر شامل ہے ۔سمیرا شمس کے والد شمس القمر کا تعلق اے این پی سے تھا تاہم سمیرا زمانہ طالبعلمی سے ہی تحریک انصاف کے ساتھ وابستہ رہیں اور پارٹی کے مختلف عہدوں پر بھی فائز رہیں۔سمیرا رواں ماہ حلف اٹھانے والے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی میں سب سے کم عمر ترین رکن ہوں گی۔