کراچی (سٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکور ٹ نے 2افراد کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے 2قیدیوں کو 17سال بعد بیگناہ قراردیکررہاکردیا ہے ۔ تاج محمد اور بصیر نے سزاکے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی جو منظورکرلی گئی ہے ۔ ملزمان کو2002ء میں رحیم اللہ اورنثارعلی نامی 2افرادکو جھگڑے میں قتل کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا اور سیشن جج ویسٹ کراچی نے 2016ء میں سزائے موت سنائی تھی۔