سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین فٹ بال اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ مداحوں کے رد عمل کے بعد قومی ٹیم کی شرٹ کی نقلیں خواتین کے سائز میں بھی دستیاب ہوں گی۔ نائکی کے ذریعہ تیار کردہ خواتین اور مردوں کی فٹ بال ٹیموں کے لئے نئی کٹس کا افتتاح گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا لیکن بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ شرٹس 2022 تک خواتین کے سائز میں دستیاب نہیں ہوگی۔