سٹاک ہوم( نیٹ نیوز) سویڈن کی 35 سالہ ایریکا ایگونسن ہفتے میں تین جانوروں کا شکار کرتی ہیں اور اب تک 100 سے زائد جانوروں کو موت کی نیند سلاچکی ہیں، اس شکاری حسینہ کے خوب چرچے بھی ہیں۔ ایریکا کہتی ہیں کہ انہیں جانوروں کا شکار کرکے سکون ملتا ہے ۔ انہیں 138 پونڈ کا ہرن شکار کرنے پر چاندی کا تمغہ بھی دیا جاچکا ہے ۔ لوگوں کی جانب سے اس شکاری حسینہ پر خوب تنقید بھی کی جا رہی ہے لیکن ایریکا کے مطابق انہیں لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں۔