لاہور(سٹاف رپورٹر)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمفتی محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ جامعہ نعیمیہ میں امسال300سے زائدجانورقربان کئے جائیں گے جن میں گائے ،بیل اوراونٹ شامل ہیں،اجتماعی قربانی کاعمل 3روز تک جاری رہے گا۔ ان خیالات کااظہا ر انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں انتظامی کمیٹیوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ سنت ابراہیمی ؑکی ادائیگی قرب خداوندی کاایک اہم ذریعہ ہے ، عیدقربان مسلمانوں کے لئے ناصرف منفردحیثیت کی حامل ہے ،بلکہ اسلامی اقداراورروایات کی عکاس بھی کرتی ہے ۔ عیدقربان کی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقات کوشامل کرنا ہمارا اخلاقی اوردینی فریضہ ہے ۔