مکرمی ! بسنت ھندئوں کا تہوار ہے جس میں ہندوستان بھر کے ہندو موسم بہار میں سرسوں کا پیلا پھول کھلنے پر سرسوں کے پھول لے کر مندروں میں جاتے اور اپنے دیوتائوں بھگوان کے چرنوں میں اسے خوش کرنے کیلئے چڑھاتے ہیں۔ان کا عقیدہ یہ ہے کہ ان کے اس عمل سے ان کا بھگوان راضی ہوتا ہے . اس موقع پر پورا بھارت بسنتی رنگ میں ڈوب جاتا ہے اور ہر سو بسنت کا رنگ ھی نظر آتا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پتنگ بازی کا بسنت سے کوئی بھی تعلق نہیں اور پورے بھارت میں بسنت پر کوئی پتنگ نہیں اڑاتا اور نہ ہی پاکستان کی طرح اس خونی کھیل سے معصوم اور بے گناہ لوگوں کے گلے کٹتے اور انکے لاشے گرتے ہیں ۔(محمد عاصم صدیقی ، ملتان )