کراچی ،کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر ،نیٹ نیوز)حکومت سندھ اور بلوچستان نے آج پیر 5 اگست کو کشمیری عوام سے یکجہتی کا خصوصی دن منانے کا اعلان کیا ہے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر شہری آبادی پر کلسٹر بموں سے حملے میں 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اس تمام تر صورتحال میں حکومت سندھ اور بلوچستان نے پیر 5 اگست کو کشمیری عوام سے یکجہتی کا خصوصی دن منانے کا اعلان کیا ہے ۔ صوبوں کے تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی، سکولوں، کالجوں اور یونیور سٹیوں میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔