کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،92 نیوز رپورٹ) جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سندھ حکومت سے 4 اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات مانگ لیں۔سندھ میں میگا منی لانڈرنگ سیکنڈل کی تحقیقات تیز کرتے ہوئے جے آئی ٹی نے حکومت سے گزشتہ 10 سال کی تفصیلات مانگی ہیں۔ 92 نیوز کے مطابق مٹیاری اور تھرپارکر سمیت چار ڈپٹی کمشنرز سے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔جے آئی ٹی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس میں ٹھیکیداروں کی مبینہ ٹرانزیکشن پر تفتیش اور گزشتہ 10 سال میں صوبائی اور ضلعی ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال جاری ہے ، سندھ حکومت ایم پی اے اور ایم این اے کے فنڈز کی تفصیلات بھی فراہم کرے ۔