کراچی(نیٹ نیوز)سندھ حکومت نے کراچی میں 21 ستمبر سے کچرا اٹھاؤ مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہاکراچی میں سندھ سالڈ بورڈ کی کچرااٹھانے کی صلاحیت بڑھائی گئی ہے ، یومیہ 12 سے 13 ہزارٹن یومیہ کچرا اٹھایا جارہا ہے ، ہماری نیت بالکل صاف ہے ، کراچی میں کچرے کا مسئلہ میڈیا میں نظرآرہا ہے ،جب کچرا اٹھے تو وہ بھی ضرور دکھائیں۔ عارضی گاربیج ٹرانسفرسٹیشن پرکچرا اکٹھا کرلینڈ فل سائٹ پرڈمپ کیا جائے گا، کوشش ہوگی ایک مہینے میں کراچی کا کچرا صاف کریں اس کے بعد پورے صوبے میں صفائی مہم شروع کی جائے گی۔