مکرمی !سندھ پولیس کے محکمہ ہائے ٹیلی کمیونیکشن میں این ٹی ایس اورسندھ پولیس ریکروٹمینٹ پالیسی ٹیسٹ پاس کرنے والے امیداروں کو آرڈر نہیں مل سکے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی نئی نوکریوں کا اعلان کیا گیا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا جس سے بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، نہ ہی صوبائی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوئی اقدامات کر رہی ہے۔ جس سے این ٹی ایس اور سندھ پولیس ریکروٹمینٹ پالیسی ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدوار سخت مایوسی کا شکار ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ ہائے سندھ پولیس اور حکومت سندھ نوٹس لیتے ہوئے ان کے مطالبہ پرہمدردانہ غور کرے۔ (بشیر احمد )