حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے سندھ میں گیس کے ذخائر میں کمی سے متعلق خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں گیس کے ذخائرتیزی سے کم ہورہے ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ( ن) نے گیس کیلئے کچھ نہیں کیا جب کہ وفاقی حکومت نے شمسی توانائی کیلئے 6.5 روپے یونٹ کے معاہدے کئے ۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس کے تعاون سے نئی گیس پائپ لائن بچھارہے ہیں، ماضی میں کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی، پی ڈی ایم کاالائنس صرف ذاتی مفادات کیلئے ہے ۔انہوں نے امید دلائی کہ ایل این جی اور مقامی گیس کی قیمت ایک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔