کراچی(کامرس رپورٹر) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی منگل کے روز بحال رہے گی۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو پیر کی صبح آٹھ بجے سے منگل صبح آٹھ بجے تک کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔