کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے عمر کوٹ میں جلاؤگھیراؤ اورکارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی ہے ۔ منگل کوجسٹس سلیم جیسرنے حلیم عادل شیخ کی 1 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض حفاظتی ضمانت منظورکی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ۔عدالت نے حلیم عادل کومتعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونیکا حکم دیا ہے ۔دریں اثنا سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہرنے حلیم عادل شیخ کی نااہلی سے متعلق درخواست پر13 فروری کوجواب طلب کرلیا ہے ۔