لاہور/رائیونڈ/ سیالکوٹ (کرائم رپورٹر،سپیشل ر پو ر ٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندگان)سندراسٹیٹ کے قریب دودھ سے بھرا ٹرک الٹنے سے 4خوا تین سمیت 8افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوگئے ،8 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،حادثہ ٹائی راڈ کھلنے کے باعث پیش آیا ،دیگر حادثات میں 10 افراد حادثات کا شکار ہو گئے ،بتا یا گیا ہے کہ سند ر سمیت ارد گر د کے علا قوں کے ر ہا ئشی گو الے جن میں خوا تین بھی شا مل ہو تی ہیں ، لاہور شہر کے مختلف علا قوں میں دودھ لا کر فر و خت کر تے ہیں، گذ شتہ روز بھی یہ لوگ ٹر ک میں بیٹھے شہر کی جانب جا ر ہے تھے کہ ٹر ک کا ٹا ئی راڈ کھل گیا او گو الو ں سمیت دودھ سے بھرا ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ لواحقین بھی اطلا ع ملنے پر ہسپتال پہنچ گئے اور اپنے پیا روں کی لا شوں سے لپٹ کر د ھا ڑ یں ما ر ما ر کرروتے رہے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق بدقسمت ٹرک پر سوارافراد بمبا گاؤں سے دودھ لے کر لاہور آ رہے تھے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 50سا لہ سہرا ب ،62سا لہ حمید ،48سا لہ صد یق ،29سا لہ عا بد ہ ،60سا لہ ابرا ہیم ،40سا لہ کینز ،35سا لہ سرور اور 42سا لہ نذ یر شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اسلم، خالد، زبیر، طفیل، عتیق الرحمان، فرزند علی، محمدعدنان،ثناء اﷲ،یاسین،قاسم، ناصر اور دیگر شامل ہیں۔ادھر چونڈہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والے محمد اکرم، محمد قاسم اور ایان کا تعلق پسرور کے علاقے محلہ حنیف پورہ سے ہے ۔ میانوالی تلہ گنگ روڈ پرکوٹ قاضی کے قریب تیز رفتار بس الٹنے سے دو خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔بس کراچی سے مانسہرہ جارہی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں عقل خان، بشریٰ بی بی اور نامعلوم خاتون شامل ہیں۔حادثہ میں سات مسافر بھی زخمی ہوئے جنہیں آر ایچ سی کوٹ قاضی کر دیا گیا۔سانگلہ ہل فیصل آبادروڈپرپڑوپیاں پل کے قریب تیزرفتارکارکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارخالہ بھانجا جاں بحق ہوگئے ۔ گاؤں جگ دیاں جھگیاں کا رہائشی 25 سالہ نوجوان اسدعلی اپنی خالہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پرچنیوٹ جارہاتھا کہ کاربے قابوہوکران سے ٹکراگئی اور وہ موقع پردم توڑگئے ۔کارڈرائیورفرارہوگیا۔ اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر چک نمبر42جی ڈی کا رہائشی نوجوان اکبر سٹرک کراس کررہاتھا کہ اچانک ایک تیز رفتار مسافر وین نے اسے ٹکر مارکر کچل ڈالا جو موقع پر چل بسا جبکہ جی ٹی روڈ اوکاڑہ پر ایل این جی سے بھر اٹینکررکشہ کو بچاتے ہو ئے ٹرالہ سے جاٹکرایا ، دونامعلوم افراد شدید زخمی ہو گئے ۔چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 118/7آر کے رہائشی میاں بیوی موٹر سائیکل پر جا رہے تھی کہ راستے میں بیوی کا دوپٹہ موٹر سائیکل کے پہیہ میں آ گیا جوگلے میں پھندہ بن گیا اوروہ دم گھٹنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔