کراچی (سٹاف رپورٹر،این این آئی) سندھ اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کوطلب کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمٰن نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی کو ارسال کی تھی جس میں اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی جس کے بعد قائم مقام گورنر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر 13 اگست کوصبح 10بجے طلب کرلیا ۔اجلاس میں نومنتخب ارکان سے حلف لیا جائے گا جس کے بعد سپیکر اورڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔