کراچی (آن لائن)سندھ اسمبلی کی قائم مقام سپیکر ریحانہ لغاری نے اتوار کے روز اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سندھ اسمبلی کا آج پیر14 اکتوبر کو ہونے والا اجلاس شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پراعلان کردہ عام تعطیل کی وجہ سے ملتوی کردیا ہے ۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اب کل منگل 15 اکتوبر کو دوپہر 2بجے ہوگا۔