کراچی(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیربرائے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن وانسدادِ منشیات اورپارلیمانی امورمکیش کمارچاولہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائزسندھ آج بروز پیر 24 جون سے صوبے بھرمیں ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف روڈ چیکنگ مہم شروع کررہا ہے اور یہ مہم 27 جون تک جاری رہے گی۔ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان فوری طورپراپنے ٹیکسزاوربقایاجات جمع کروادیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی ناخوشگوارصورتحال کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔اتوارکو جاری ہونے والے ایک بیان میں صوبائی وزیر برائے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اورپارلیمانی امورمکیش کمارچاولہ نے کہا کہ روڈچیکنگ مہم کیلئے متعدد ٹیمیں تشکیل دیدیں گئیں ہیں۔