کراچی (وقاص باقر،92نیوز)سندھ حکومت نے قومی ادارہ امراض قلب کراچی وفاق کی تحویل میں جانے کے بعد صوبے کے 8 اضلاع میں قائم امراض قلب کے سٹیٹ آف دی آرٹ سیٹلائٹ سینٹرزاین آئی سی ڈی وی کی تحویل سے واپس لینے اور معاہدہ ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔ان سینٹرزکو اب سندھ حکومت خود چلائے گی۔سیٹلائٹ سینٹرزمیں کام کرنیوالے ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل سٹاف کے مستقبل اور سینٹرز کے سالانہ کروڑوں روپے کے فنڈزکاکیاہوگااس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔ان سینٹرزکومحکمہ صحت کی تحویل میں دینے سے صوبائی حکومت کومالی وسائل اورانتظامی وقانونی مسائل کاسامنا کرناپڑسکتاہے ۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے گزشتہ دورمیں اربوں روپے لاگت سے لاڑکانہ،سیہون،ٹنڈومحمد خان، حیدرآباد، سکھر،مٹھی،نوابشاہ،اورخیرپورمیں امراض قلب کے جدید سہولیات سے آراستہ سیٹلائٹ سینٹرزقائم کیے تھے ۔سکھر میں این آئی سی وی ڈی کاسیٹلائٹ سینٹراب 300بستر کے جدیدترین ہسپتال میں تبدیل ہوچکا ہے جبکہ لاڑکانہ وٹنڈومحمد خان میں امراض قلب کے پیچیدہ علاج وآپریشن بھی کیے جاچکے ہیں۔ سندھ حکومت نے امراض قلب کے یہ سیٹلائٹ سینٹرز معاہدے کے تحت قومی ادارہ امراض قلب کے حوالے کیے تھے ۔اوراین آئی سی وی ڈی ان سیٹلائٹ سینٹرزکاانتطامی کنٹرول سنبھالنے کے ساتھ تمام میڈیکل سروسز کی فراہمی کی نگرانی کر رہا تھا۔