کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کا پیپلزکراچی پروگرام سامنے آگیا،جسکے تحت پانی کے 5 بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد اندرون سندھ اورکراچی میں شہری پریشانی کا شکارہیں،جسکے پیش نظرسندھ حکومت نے پیپلزکراچی پروگرام کی منصوبہ بندی کرلی،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے پیپلزکراچی پروگرام کے تحت پانی کے 5 منصوبے بنالئے جو 3 سال میں مکمل کئے جائینگے ،پانی کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہرقائد میں پانی کابحران ختم ہوجائیگا،ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے پیپلزکراچی پروگرام کے تحت سیوریج کے 8 منصوبے بھی ہیں،سیوریج کے منصوبوں کی تکمیل سے سیوریج کے مسائل کا خاتمہ ہوگا،پیپلزکراچی پروگرام کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے 4 بڑے منصوبے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے بھی 2 بڑے منصوبے تیارکرلئے ،برساتی پانی کی نکاسی کے منصوبوں کو 2 سال میں مکمل کریگی،سندھ حکومت نے کراچی کے روڈ انفرااسٹرکچرکی بحالی کیلئے منصوبہ بندی کرلی۔