کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کی بنیاد ہی روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ ہے ، کڑے وقت میں ضرورت مندوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک اجلاس کی سربراہی کے دوران کیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ، پارٹی کے مرکزی،صوبائی رہنما اورکرونا کا شکار پی پی کراچی کے صدر سعید غنی ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے ۔ بلاول ب نے کہا کہ سندھ میں یومیہ اجرت کمانے والے پریشان نہ ہوں، سندھ حکومت ایک، ایک مزدور کے گھر راشن پہنچائے ، کسی مزدور کے گھر فاقہ نہیں ہونا چاہئے ، اس موقع پر سندھ حکومت نے ضرورت مندوں کی مدد سے متعلق منصوبہ بندی سے آگاہ کیا،بلاول نے ہدایت کی کہ پہلے فیز میں یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن کی تقسیم فی الفور کی جائے ، سندھ حکومت کے ذمہ داران نے بتایاکہ ایک لاکھ زکوۃ مستحقین کو ان کے اکاؤنٹس میں پیسے منتقل کئے جاچکے ہیں۔ چیئرمین نے یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے رابطے کیلئے ہیلپ لائن بنانے کی بھی ہدایت کی۔