پشاور ( 92 نیوز،92نیوزرپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے پیپلزپارٹی پرچڑھائی کردی،محمودخان نے پیپلزپارٹی کوبی آرٹی،بلین ٹری،مالم جبہ منصوبے میں کرپشن ثابت کرنے کاچیلنج بھی دیدیا،محمودخان نے کہاہے کہ سندھ حکومت میں چوراورڈاکوبیٹھے ہیں،15سال سے کوئی میگاپراجیکٹ نہیں لگایا،ادارے بدحالی کاشکارہیں،گندم چوہے کھاجاتے ہیں،دعاہے حرام کی کمائی بھی چوہے کھاجائیں،وہ کہتے ہیں خیبرپختونخوامیں کرپشن ہورہی ہے ،وہ بی آرٹی،مالم جبہ،بلین ٹری منصوبت کے بارے میں بات کرتے ہیں،میں ان کوکھلاچیلنج دیناچاہتاہوں وہ آئیں جس ادارے سے انکوائری کرناچاہتے ہیں،اوپن ہینڈہیں،انکوائری کریں۔وزیراعلیٰ نے پی پی پر یہ تنقید جلوزئی اکنامک زون کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا 15سال اقتدار میں رہنے والے حکومت پر بلا جواز تنقید کرتے ہیں،باتیں کرنے سے زیادہ کام پر توجہ دیتاہوں، کم گو ضرور مگربے بنیادتنقید کاجو اب دینابھی اچھی طرح جانتاہوں۔انہوں نے کہا اس منصوبے میں 257 ایکڑ اراضی پر محیط اس اکنامک زون میں 8ارب روپے کی نجی سرمایہ کاری متوقع ہے ، یہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے گیم چیلنجر منصوبہ ہے جس سے روزگار کے بلواسطہ اور بلا واسطہ 50ہزار نئے مواقع پیدا ہونگے ، صوبائی دارالحکومت کے قریب ہونے ،انجینئرنگ یونیورسٹی اور نئی ہاؤسنگ سکیموں سے مستقل ہونے کی وجہ سے یہ اکنامک زون دواسازی، فروٹ پراسسنگ، اسلحہ سازی، فوڈ پیکجنگ، فرنیچر ، کنسٹرکشن، ماربل، گرینائٹ اور دیگر صنعتوں کے لئے انتہائی موزوں ہے ۔دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے ملاقات کرکے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔