کراچی (سٹاف رپورٹر)حکومتِ سندھ نے صوبے میں ایڈمنسٹریٹراورافسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،کراچی میں افتخارشلوانی جبکہ سندھ کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا گیا ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد میں صفدرعلی،سکھرمیں نثاراحمد میمن اورلاڑکانہ میں ولی محمد بلوچ ایڈمنسٹریٹرتعینات کیے گئے ،نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر،ضلع کونسل حیدرآباد ، بدین ، سجاول ، ٹھٹھہ،ٹنڈو محمد خان ، مٹیاری ، ٹنڈوالہ یار ، دادو، میرپور خاص ، عمرکوٹ،تھرپارکر،شہید بینظیرآباد (نوابشاہ)،سانگھڑ،نوشہرو فیروز،گھوٹکی،خیرپور،قمبرشہداد کوٹ،شکارپوراور جیکب آباد میں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرتعینات کیا گیا،واضح رہے کہ گزشتہ روزسیکرٹری بلدیات سندھ افتخارشلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا گیا تھا،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ کراچی کو وہ ایڈمنسٹریٹردیا جائیگا جو عوام کی خدمت کریگا،خیال رہے کہ افتخارشلوانی کئی برس تک کمشنرکراچی رہے تاہم وہ دودھ کی قیمتوں کا مسئلہ تک بھی حل نہ کر سکے ۔