سکھر(بیورورپورٹ)وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن پرلوگوں کوسنجیدہ ہونا پڑیگا ورنہ مزید سختی کی جائیگی اورحکومت کرفیوبھی لگاسکتی ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے سکھرمیں اپنی رہائشگاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سکھرقرنطینہ سینٹرمیں زائرین کو بہترسہولیات اورطبی امداد دی جارہی ہے ،اب تک 600سے زائد لوگوں کو ٹیسٹ منفی آنے پرگھربھیجاجاچکا ہے ،کرونا سے متعلق جو اقدامات مراد علی شاہ نے اٹھائے انکی توقع ہم وزیراعظم عمران خان سے کررہے ہیں مگرانکی جانب سے ایک بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا،انکا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے بلکہ متحد ہوکروائرس سے لڑنے کا ہے دیگرممالک کے حالات سے بھی ہم نے سبق نہ سیکھا تویہ ہماری سب سے بڑی غلطی ہوگی، میں عوام سے اپیل کرتا ہوں وہ تمام احتیاطی تدابیراختیارکریں اورخود کو،اپنے پیاروں کو بچائیں،انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کی جانب سے ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکل اسٹاف پرغفلت برتنے کا الزامات شرمناک ہیں،ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف خراج تحسین کے مستحق ہیں۔