کراچی (سٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے کراچی سے متعلق قائم ہراس کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا جسمیں وفاقی وزیر قانون ڈاکٹرفروغ نسیم شامل ہونگے ۔اس بات کا اعلان صوبائی وزیربلدیات ناصرشاہ نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے وزیراعظم کراچی میں کام کروانا چاہتے ہوں لیکن جن لوگوں کوخان صاحب نے ذمہ داری دی انہوں نے فتنہ پیدا کیا،انکا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا دارالخلافہ برقراررکھیں گے ،پیرپگارا کے آرٹیکل 149 سے متعلق بیان کو سراہتا ہوں۔