کراچی (نیٹ نیوز) سندھ ریونیو بورڈنے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک، یوٹیوب اور دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل سے ٹیکس وصول کر لیا۔سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق ڈیجیٹل اشتہار کاری اور ای کامرس پر جولائی تا دسمبر2018کے عرصہ میں 23 کروڑ روپے سیلزٹیکس وصول کیا گیا ہے ۔بورڈ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ڈیجیٹل اشتہار کاری سے محصولات میں بڑے اضافے کا امکان ہے ۔