کراچی (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس سندھ زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاری یوم دفاع پاکستان ٹرافی سندھ زرعی یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوا، پہلے میچ میں فیضان رسول سی پی ڈی کی ٹیم نے رحیم آئی ٹی کو شکست دے دی ۔پہلے کھیلتے ہوئے رحیم آئی ٹی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 59رنز بنا سکی۔ اظہار احمد 14رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے ۔ جواب میں فیضان رسول سی پی ڈی کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف باآسانی 3اوورز میں حاصل کرلیا ۔ سی پی ڈی کی جانب سے فاروق نے 5چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 36رنز بنائے ۔ دوسرے میچ میں اسرار علی سی پی ڈی کی ٹیم نے سی پی ڈی کو شکست دے دی ۔پہلے کھیلتے ہوئے شان سی پی ڈی کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 79رنز سکور کئے ۔ شاہ زیب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33رنز بنائے ۔جواب میں اسرار علی سی پی ڈی کی ٹیم نے مطلوبہ سکور ساتویں اوورز میں مکمل کر لیا ۔ تیسرے میچ میں ظفر علی سی پی ٹی کی ٹیم نے مد مقابل ماجد علی سومرو بی ای کی ٹیم کو شکست سے دو چار کردیا ۔