کراچی(سٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے اسلحہ لائسنس کے اجراپرپابندی اٹھالی ہے اورکمپیوٹرائزڈاسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اعلان کردیاہے ۔محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ غیرممنوعہ بور کے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کاہرماہ مقررہ کوٹہ کے تحت اجراہوگا۔پابندی کے خاتمے کے بعدگورنرسندھ عمران اسماعیل اسلحہ لائسنس کی تجدیداورنئے لائسنس کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کے دفترآئے ،جہاں انہیں وزیراعلیٰ سندھ کی اجازت سے نیاکمپیوٹرائزڈاسلحہ لائسنس جاری کیاگیا۔