ٹنڈوالہ یار (نمائندہ 92 نیوز)ایم کیوایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہے کہ سابق صدرآصف زرداری کے مہاجروں کی تعداد کم قراردینے سے صوبے کی تقسیم نظرآرہی ہے ،سندھیوں اورمہاجروں کے درمیان نفرت کی دیوارکھڑی کی جارہی ہے ،ہم یہ دیوارگرائیں گے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹنڈوالہیارمیں فخرپاکستان تقریری مقابلے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ میں سابق صدرکوبتانا چاہتا ہوں کہ مہاجراورسندھی دونوں سندھ کے سپوت ہیں،ان دونوں کو ملاکرسندھ ملک کا طاقتورترین صوبہ بن سکتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بڑا شہرہے تو حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار، نوابشاہ،لاڑکانہ اسکے انجن ہیں ہمیں انجن بھی اسٹارٹ کرنا اورسندھ کی گاڑی کو آگے بڑھانا ہے ،انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان اوراسکی ٹیم کی ایمانداری پرشک نہیں کررہا لیکن یا توان میں تجربے کی کمی ہے یااہلیت اورصلاحیتوں کی کمی ہے جسکے باعث ترجیحات کا تعین نہیں ہورہا۔