کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)125سال بعد جیل اورقیدیوں کے قانون میں تبدیلی کرکے برطانوی دور کے جیل ایکٹ 1894کوختم کرنے کی تیاری کرلی گئی،ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے پرزن کریکشن ایکٹ 2018کا مسودہ تیارکرلیا جوکابینہ کے اجلاس میں پیش کیاجائیگا،مجوزہ ایکٹ میں جیلوں اورقیدیوں کیلئے نئے قواعدو اصلاحات پرمبنی قوانین شامل ہیں، قیدیوں کو جرم کے اعتبار سے جیلوں کی بیرکوں میں الگ الگ رکھاجائیگا۔