کراچی(وقاص باقر،92نیوز)سندھ حکومت نے پولیس ایکٹ 2018 کے مجوزہ مسودہ قانون کواسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے ہی سندھ پولیس میں اختیارات کی تقسیم کانیا حکم نامہ جاری کردیا۔وزیراعلی سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس سندھ اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل ٹریفک پولیس سندھ کو ری ڈیزائن کرکے سندھ پولیس میں گریڈ 21کی دواسامیوں کو شامل کرلیا ہے ۔ نئے حکم نامے کے بعد اب ایڈیشنل آئی جی سندھ کے بجائے گریڈ 21کے 2پولیس افسران حیدرآباد اور سکھر رینج میں تعنیات کیے جاسکیں گے ۔