کراچی(سٹاف رپورٹر)نئے مالی سال2019-20کیلئے سندھ حکومت13کھرب روپے پرمشتمل60ارب روپے خسارے کاٹیکس فری بجٹ کل (جمعہ)سندھ اسمبلی میں پیش کرے گی۔سندھ بجٹ نئی سے زیادہ جاری ترقیاتی سکیموں اورعوامی فلاح وبہبودکے منصوبوں پرمشتمل ہوگا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 10 فیصد اضافے ،سندھ پولیس،ریونیواور دیگر محکموں میں 20 ہزارملازمین بھرتی کرنے کااعلان متوقع ہے ،سندھ بجٹ میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کرنے ،کسان کارڈ متعارف کرانے ،صوبائی ترقیاتی پروگرام کیلئے 280ارب روپے سے زائد،تعلیم کیلئے 205ارب،صحت کیلئے 110ارب جبکہ امن امان کیلئے 105ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویزہے ۔