کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے دورہ کراچی کو فوٹو سیشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے نالائق اعلی لذت تصویرکشی کے مرض میں مبتلا ہیں،لگژری گاڑی میں دوروں سے نہیں بلکہ عملی کام کرنے سے کراچی کے مسائل حل ہوں گے ،شہر میں ابلتے گٹر اور کچرے کے انبار نالائق اعلی کو نظر نہیں آتے کیونکہ مسائل حل کرنا پیپلزپارٹی کی ترجیحات میں شامل نہیں، کراچی سے کشمور تک سندھ مسائل کی آماجگاہ ہے اور نالائق اعلی لگژری گاڑی میں بیٹھے گھوم رہے ہیں،وزیر بلدیات ٹینکر مافیا کے سرپرست اعلیٰ ہیں، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔