لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کے لئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ،15 سالہ عائشہ نسیم اور 16 سالہ سیدہ عروب شاہ سمیت 9 کھلاڑی نئی تشکیل کردہ ’’ایمرجنگ‘‘ کٹیگری میں شامل ہیں کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بسمہ معروف سیزن 2020-21 کے لیے کپتان نامزد، کٹیگری اے ، بی اور سی کے معاوضوں میں بالترتیب 33،30 اور 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ڈومیسٹک ایونٹ کی میچ فیس اور انعامی رقم میں 100 فیصد جبکہ ڈومیسٹک ڈیلی الائونس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ کٹیگری اے میں بسمہ معروف، جویریہ خان، کٹیگری بی میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور سدرہ نواز شامل ہیں۔سنٹرل کنٹریکٹ کی کٹیگری سی میں انعم امین، ناہیدہ خان، عمیمہ سہیل اور ندا ڈار کو جگہ دی گئی ہے ۔ایمرجنگ پلیئرز میں سیدہ عروب شاہ، عائشہ نسیم، منیبہ علی، فاطمہ ثنا،کائنات حفیظ، نجیہ علوی، رامین شمیم، صبانذیراور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔