لندن(ویب ڈیسک)آج کل انٹرنیٹ پر ایک پرندے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ ایک گھر کے باورچی خانے میں داخل ہو کر سنک (برتن دھونے کی جگہ) پر پانی میں غوطے لگا کر اپنی خوشی اور لطف کا اظہار کررہا ہے۔55 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں جو پرندہ نظر آرہا ہے یہ پرندوں کی اس قسم سے تعلق رکھتا ہے جوکہ ہمیشہ کسی سنک کے پانی میں غوطے لگانے کا خواہش مند ہوتا ہے۔ یہ چھوٹا سا پرندہ جوکہ سبز، نیلے اور عنابی رنگت والے پروں کا حامل ہے۔ اس کی پانی میں غوطہ زنی کی ویڈیو جیسے ہی انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی چند گھنٹوں میں اسے 20 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا اور پسند کیا۔