مکرمی ! ہاؤسنگ کالونی گوجرہ ضلعی حکام کی توجہ کی محتاج ہے حکومت پنجاب کی بنائی گئی ہاؤسنگ کالونی گوجرہ میں سیوریج اور واٹرسپلائی کی نئی پائپ لائن بچھانے کے بعد ٹوٹی ہوئی سڑکوں پر کہیں گڑھے اور کہیں مٹی کے انبار لگ گئے ہیں ان کی وجہ سے عام ٹریفک کے علاوہ کالونی کے باسیوں کاآنا جانامشکل اور اذیت ناک ہو چکا ہے ۔ضلعی انتظامیہ سے کام کے معیار کو جانچنے اور سڑکیں قابل استعمال بنانے کی اپیل ہے ۔یاد رہے کہ چند سال قبل بھی اس کالونی میں واٹر سپلائی کے لئے ڈالے گئے ناقص منصوبہ بندی کا شکار (مبینہ غیر معیاری)پائپ کسی کے کام نہیں آئے تھے اور اس پر سرکار کا پیسہ زمین میں دفن ہو کر رہ گیا ہے۔ میری ارباب اختیار سے التماس ہے کہ ہائوسنگ کالونی گوجرہ کے ترقیاتی کاموں کا آڈت کروانے کے ساتھ شفاف طریقے سے از سر نو تعمیرو مرمت کا کام کروایا جائے۔ (زاہد رؤف کمبوہ‘گوجرہ )